کویت اور کوریا کے سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ پر میوزک کنسرٹ کا انعقاد

کویت اور کوریا کے سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ پر میوزک کنسرٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں کوریا کے فنکاروں نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیئے ۔کوریا کے فنکاروں نے شاندار میوزک اور ڈانس کا مظاہرہ کیا ۔موسیقی کی دھنوں پر پیش کی گئی پرفارمنس کو حاضرین نے خوب زوردار تالیاں بجا کر سراہا اور اپنی بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا محفل فنکاروں نے اسٹیج سے اتر کر حاضرین کے درمیان آ کر پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا پرفارمنس کے دوران حاضرین فنکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے ۔و و پ میڈیا اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے اس خصوصی تقریب کی کوریج بھی کی گئی ۔یہ واقعی ایک یادگار پروگرام تھا اور یہاں پیش کی گئی پرفارمنس کو حاضرین مدتوں یاد رکھیں گے کوریا اور کویت کے درمیان سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ کا یہ میوزک کنسرٹ ایک تاریخ رقم کر گیا اور وہ حاضرین خوش قسمت تھے جنہوں نے یہاں پر شرکت کرکے لائیو پرفارمنس کا مزا اٹھایا ۔
کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ