کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا ۔ہر سال کی طرح حسب معمول اس مرتبہ بھی 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیرپربھارتی تسلط کے خلاف کویت میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم سیاہ منایا اس موقع پر منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں چیف ڈی مشن اشعر شہزاد سمیت مقررین نے مقبوضہ کشمیرپربھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف تقریر کرتے ہوئے بھارتی غاصبانہ اقدامات کی مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو خودارادیت کا موقع ملے گا اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا

کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ