وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فارن سروس اکیڈمی کے 38 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی / وزیراعلیٰ سندھ/ وفد سے ملاقات/ 28 اکتوبر 2019ء

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فارن سروس اکیڈمی کے 38 رکنی وفد کی ملاقات

* وفد میں افغانستان، چین اور پاکستان کے ڈپلومیٹس شریک ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* اجلاس میں پاکستان کے تجارتی، معاشی، ثقافتی اور سیاحتی حوالے سے تبادلہ خیال

* اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، سیکریٹری فنانس حسن نقوی شریک

* وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپلومیٹس کے سوالات کے جوابات دیئے، ترجمان

* سندھ اسلام کا اور پاکستان کا دنیا کی طرف گیٹ وے ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* کراچی میں ایک وقت ایسا تھا کہ امن امان کی صورتحال تمام خراب تھی، سید مراد علی شاہ

* ہم نے پولیس، رینجرز۔ پاک آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے اس شہر میں امن امان بحال کیا، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ میں افغانستان، چین کے باشندے بڑی تعداد میں آباد ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* افغانستان کے پناہ گزینوں کی سندھ میں بڑے پیمانے پر مہمان نوازی کی گئی ہے،سید مراد علی شاہ

* خطے کا امن افغانستان کے امن سے منسوب ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے، سید مراد علی شاہ

* چین سے پاکستان کی مضبوط دوستی شہید ذولفقار علی بھٹو نے بنائی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* چین پاکستان کے ساتھ اور پاکستان چین کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ رہے ہیں، سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ