وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی چشمہ گوٹھ، ریڑھی گوٹھ اور لٹھ بستی پہنچ گئے

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی چشمہ گوٹھ، ریڑھی گوٹھ اور لٹھ بستی پہنچ گئے.

صوبائی وزیر کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ، چئیرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی کمشنر ملیر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں.

صوبائی وزیر نے سمندری ہائی ٹائیڈ کے باعث ان گوٹھوں میں سمندری پانی کے داخل ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا.

ہم ان متاثرین کو عارضی طور پر کیمپوں میں منتقل کر نا چاہتے ہیں لیکن یہاں کے لوگ منتقل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں. سعید غنی

ہم نے علاقہ معززین اور یہاں کے منتخب نمائندوں کے ذریعے ان کو سمجھایا ہے کہ وہ کچھ دن کے لیے عارضی کیمپوں میں منتقل ہوجائیں تاکہ کسی ہنگامی حالت میں کوئی جانی نقصان نہ ہو. سعید غنی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ بورڈ، سمیت تمام ادارے مکمل طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں. سعید غنی

تمام متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے. سعید غنی