افغان حکومت نے کشمیرپر تقریب رکوانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرادیا

کابل) افغان حکومت بھارتی خوشنودی کیلئے اندھی ہوگئی ۔پاکستانی سفیرزاہدنصراللہ کے مطابق افغان حکومت نے پاکستانی سفارتخانے میں کشمیرکی تقریب روکنے کی کوشش کی ۔ سفارتخانے میں یوم سیاہ کشمیرسے متعلق تقریب تھی۔ تقریب میں سفارتکار،صحافی،سیاسی عمائدین اوردیگرنے شرکت کرناتھی۔ تقریب سے 2گھنٹے پہلے سفارتخانے کے باہرمظاہرہ ہوا۔مظاہرین پاکستان مخالف نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہر ے کے باعث مہمان سفارتخانے نہیں پہنچ پائے ۔سفارتخانے آئے مہمانوں کوڈنڈابردارمظاہرین دھمکاتے رہے ۔ افغان حکام سے متعدد باررابطہ کرنے پر کوئی جواب نہ ملا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے پولیس سے رابطہ کیاتوبتایاگیاکہ اوپرسے حکم ہے ۔ افغان حکومت اورپولیس کی ملی بھگت سے مظاہرین نے احتجاج کیا۔