د ا عشی روسی خواتین نے پو ٹن سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل کردی

داعش کی صفوں میں شامل ہو کر شام اور عراق میں لڑنے والے روسی خواتین نے صدر ولادیمیر پوٹن سے اپنی وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کردوں کے علاقوں میں حراستی مراکز میں موجود چند خواتین کی آڈیو ریکارڈنگز گزشتہ روز منظر عام آئیں، جن میں یہ عورتیں جذباتی انداز میں صدر سے مدد مانگ رہی ہیں۔ ہزاروں روسی شہری داعش میں شمولیت اختیار کر کے شام اور عراق میں لڑ چکے ہیں تاہم خود ساختہ خلافت کے خاتمے کے بعد یہ لوگ اب کردوں کی قید میں ہیں ۔ روسی شہریت کے حامل کچھ بچوں اور عورتوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے ۔ فی الحال ماسکو حکومت نے اس پیش رفت پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے