امریکہ شام میں تیل کے وسائل پر قبضہ چاہتا ہے :روس

روس نے شام میں تیل کے تحفظ کے بہانے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو عالمی ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امر یکہ شام میں تیل کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ روس کے وزارت دفاع کے ترجمان نے امر یکہ کی جانب سے شام میں تیل کی تنصیبات پر مزید نفری تعینات کرنے کو بین الاقوامی ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امر یکہ شام میں تیل کی تنصیبات کے تحفظ کے نام پر شام کی آئیل فیلڈز پر قبضے اور انھیں اپنے کنٹرول میں لانا چاہتا ہے ۔بیان میں ان تنصیبات کے داعش کے قبضے میں ہونے کے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ شام میں ہائیڈرو کاربن کے تمام ذخائر داعش کے قبضے میں نہیں