عوام کی خدمت کا عہد نبھائینگے ،حکومت ملکی استحکام کیلئے کام کررہی :جہانگیرترین

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام کی خدمت کے عہد کو ہر قیمت پر نبھائیں گے ۔تحریک انصاف کی حکومت ملکی استحکام کے لئے کام کررہی ہے ،ملک جلد معاشی طور پر مستحکم ہوجائے گا۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت کی ہر شہر اور ہر گاؤں کے مسائل پر نظر ہے ،حل کے لئے شب و روز کوشاں ہیں