پی ٹی آئی خواتین کی جانب سے مارچ شرکاکیلئے حلوہ اوربریانی

تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹوکی قیادت میں پی ٹی آئی کی خواتین کراچی پریس کلب کے باہرمولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے شرکا کیلئے حلوہ اوربریانی کی دیگ اورڈیزل کے ڈبے لیکرپہنچ گئیں،دعا بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مولانافضل الرحمنٰ سندھ سے آزادی مارچ کی شروع کررہے ہیں انکی مہمان نوازی کیلئے آئے ہیں،وہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے مدرسے کے بچوں کواستعمال نہ کریں،حلوہ ،بریانی اورڈیزل لے لیں لیکن بچوں کو ایندھن نہ بنائیں،مولانافضل الرحمنٰ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں،احتجاج سب کا حق ہے لیکن یوں غریب بچوں کواپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا درست نہیں