صحافیوں کے وفد کا چھوٹیانی ڈیم اور ضلع سانگھڑ میں تاریخی مقامات کا دورہ

صحافیوں کے ایک وفد نے چھوٹیانی ڈیم اور ضلع سانگھڑ میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا دورے کا بنیادی مقصد ان مقامات کو سمجھنا اور ان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔صحافیوں کے وفد میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر طاہر حسن خان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ضلع سانگھڑ کے تاریخی مقامات اور مقامی ڈیم اور پھر تھر کے علاقوں میں بھی گئے جن کے بارے میں آئندہ اشاعت میں وہ اپنے مشاہدات اور تجربات کا ان کی نذر کریں گے یہ ایک مطالعاتی اور اہم معلومات حاصل کرنے کے لئے مفید دورہ ثابت ہوا ۔