واٹربورڈ نے گلبائی میں آگ پر قابو پانے میں مصروف فائرباو ¿زرز کو 40ہزار گیلن جبکہ فیڈرل بی ایریا کی گتہ فیکٹری کیلئے 35ہزارگیلن مفت پانی فراہم کیا

کراچی (    )واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے ملک بھر میں آباد ہندو برادری خصوصاًواٹربورڈ کے ہندوملازمین کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ،اپنے ایک پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میںدیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری سمیت ہندو برادری کی بھی بڑی کاوشیں ہیں ، خصوصاً واٹربورڈ کے ہندوملازمین بھی دیگر ملازمین کی طرح ادارے کے استحکام، نیک نامی اور شہریوں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ،واٹربورڈ اپنے ہندوملازمین کی خدمات کامعترف ہے اور توقع رکھتا ہے کہ واٹربورڈ کے ہندوملازمین آئندہ بھی ادارے کی ترقی ،شہری خدمات خصوصاً ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنے دن رات ایک کردیںگے ۔
کراچی (   ) ایم ڈی واٹربورڈانجینئراسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل نے شہر کے دومقامات پر لگنے والی آگ پر قابوپانے میں فائربریگیڈ کو فوری مددفراہم کی اورآگ پر جلد قابو پانا ممکن بنایا ،تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گلبائی کے قریب کپڑے کے گودام اور دوپہرکو فیڈربی ایریا میںقائم گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کوسخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرکے ہائیڈرنٹس کو دیگرٹینکروں سے خالی کرکے فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر آگ بجھانے میں مصروف فائرباو ¿زرز کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی مفت فراہمی کی ہدایات جاری کیں،ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈٹیکرزسیل نے پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیئے جبکہ فوکل پرسن ٹینکرزسیل دیگرافسران کے ساتھ موقع پرپہنچے اور فائرباو ¿زرز کو پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی نگرانی کی، اس دوران واٹربورڈ نے گلبائی میںآگ پر قابو پانے میں مصروف فائرباو ¿زرز کو 40ہزار گیلن جبکہ فیڈرل بی ایریا کی گتہ فیکٹری میںلگنے والی آگ بجھانے کیلئے 35ہزارگیلن مفت پانی فراہم کیا ،آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک واٹربورڈ کے متعلقہ افسران آتشزدگی کے مقام پر موجو درہے ،واٹربورڈ کی جانب سے ٹینکروں کے ذریعے فائرباو ¿زرز کو پانی کی فراہمی کی وجہ سے فائربریگیڈکا آگ پر جلد قابو پاناممکن ہوا۔

ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.10.19 ´(36,27, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں