سرکاری گندم کے اجراء میں تاخیر پر مل مالکان بےلگام آٹا مزید مہنگا

دیوالی کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں دو روپے تک اضافہ ہوا سرکاری گندم کا اجراء یکم نومبر تک متوقع ہے ۔روزنامہ امت میں ارشاد کھوکھر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی بے حسی کے باعث کراچی کے فلورملزمالکان کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور انہوں نے فی کلو گرام آٹے کے ایکس مل نرخ میں مزید 50 پیسے سے دو روپے تک کا اضافہ کردیا ہے اس کے بعد فائن آٹے اور میدے کی ریٹیل نرخ فی کلوگرام 55 روپے تک ہو گئے ہیں اس صورتحال میں نان کے نرخوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں سرکاری گندم کا اجرا بند ہونے اور ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں اضافے کے اسباب مل مالکان نے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں