جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کنوینشن کی تقریب

 

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کنوینشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں ملک کے مستقبل کے لیے پورے خلوص سے محنت کرنےکی تلقین کی۔اس موقع پر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر محمد علی، وائس چانسلر عللامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  پروفیسر ضیا القیوم، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر مختار احمد، وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی ڈاکٹر اورنگزیب نے پڑھائی کے ساتھ طالبعلموں کی کردارسازی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو اپنی فکر کا دائرہ وسیع کرنے کا مشورہ دیا۔تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر لبنی انصاری بیگ، انٹر یونیورسٹی کنسورشیئم کے محمد مرتضی نور، اسٹوڈنٹس کاونسل کی سربراہ پروفیسر غزالہ عثمان، ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر نذیر احمد, ڈائریکٹر آئی او ایچ بی ایم، پروفیسر ابو ذر واجدی اور کاونسل کے موجودہ اور سابق صدور معیز احمد اور یاسین احمد بھی شریک تھے

 — جے ایس ایم یو میڈیا سیل










اپنا تبصرہ بھیجیں