ہم نے اس ملک کا آئین بنایا اورہم اس آئین کی حفاظت کرنا بھی اچھی طرح جانتے ہیں: رضا ربانی

کراچی (           )  پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس ملک کا آئین بنایا اور آج ہماری قیادت اس آئین کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے    ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے سینئر رہنما سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے پی پی پی کراچی ڈویژن کی جانب سے جے یو آئی کی آزادی مارچ  کے استقبال کے لئے الآصف اسکوائر مین سپر ہائی وے پر قائم کئے گئے  استقبالیہ کیمپ پر پی پی پی کے پر ہجوم عہدیداروں،  کارکنوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب خواتین کے شوہروں اور معصوم بچوں کے باپوں کو ان کے سامنے بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے اور ظالم حکمرانوں کے دور میں انہیں کہیں سے بھی انصاف نہیں ملتا،  میرا دل پھر خون کے آنسو روتا ہے جب صنعتوں اور فیکٹریوں کو تالے ڈلوا کر مزدوروں کو بے روزگار کردیا جاتا ہے اور ان کے چولہے ٹھنڈے کرکے ان کا معاشی قتل کیا جاتا ہے۔  پی پی پی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس لئے ملک کے مضبوط ترین سیاسی لیڈر ہیں کہ ان کے پیچھے عوام کی طاقت ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ جے یو آئی کی آزادی مارچ ملک کے جس حصے سے گزرے گی پی پی پی کے عہدیدار اور کارکن اس کا بھرپورانداز میں استقبال کریں گے،  پی پی پی کراچی کے کارکنوں  کی جانب سے والہانہ استقبال آزادی مارچ کے نام سے شروع والی جمہوری جدوجہدکی شاندار ابتداء ہے۔  استقبالیہ کیمپ پرخطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ جب بھی ملک میں عوام کو ظالمانہ نظام سے چھٹکارا دلانے کے لئے جمہوری جدوجہد کی گئی پیپلز پارٹی آگے بڑھ کر اس کا حصہ بنی۔  استقبالیہ کیمپ کے شرکاء سے کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان،  اقبال ساند، مرتضیٰ بلوچ،  لیاقت آسکانی،  خلیل ہوت اور جاوید شیخ نے خطاب کیا۔  استقبالیہ کیمپ پر جے یو آئی کراچی کی قیادت نے بھی خطاب کیا جبکہ شہلا رضا،  مرزا مقبول،  زوالفقار قائم خانی،  شکیل چوہدری،  عابد ستی،  نوید بھٹی،  اسلم سموں،  ساجد جوکھیو،  دل محمد،  ظفر اقبال،  لالہ رحیم،  چوہدری اصغرکے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  کارکنوں نے آنے والی ریلیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مشترکہ طور پر   ”مک گیا تیرا شو نیازی   گو نیازی گو نیازی ”  کے نعرے لگائے۔  دریں اثناء  پیپلز پارٹی کراچی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد  سینیٹر رضا ربانی،  سعید غنی،  جاوید ناگوری  اور دیگر ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کی قیادت میں الآصف اسکوائر سے مین سپر ہائی وے پر پیدل مارچ کرتے ہوئے معمار پل کے قریب جے یو آئی کی جلسہ گاہ تک پہنچے۔                                                                                            جاری کردہ،محمد آصف خان    ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،  پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن

اپنا تبصرہ بھیجیں