حمزہ اور نیمل کی سیم ٹو سیم میچنگ

سلام آباد: اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور ہنی مون سے واپس آگئے اور انہوں نے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی شادی میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ ہنی مون کے لیے گزشتہ دنوں اسپین کے شہر گئے ہوئے تھے، جہاں دنوں نےخوب سیر و تفریح کی اور پھر وطن واپس پہنچے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی مہندی کی تقریب میں حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ کالے رنگ کا لباس پہن کر پہنچے اور لوگوں کی خوب توجہ حاصل کی
نوبیاہتا جوڑے کی سادگی کو بھی مہمانوں نے پسند کیا، حمزہ علی عباسی سیاہ رنگ کا کرتا اور نیمل کالے رنگ کی فراک پہنی ہوئیں تھیں اُن میں مشرقی خاتون کی جھلک نظر آرہی تھی