پیمرا کا سینیٹر حافظ حمداللہ سے متعلق تمام ٹی وی چینلز کو نوٹس

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سینیٹرحافظ حمد اللہ سے متعلق تمام ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیا اور کہا نادرا نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا، ریکارڈ کے مطابق وہ غیر ملکی ہیں۔

پیمرانے ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلزحافظ حمداللہ کو پروگراموں میں مدعونہ کریں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرحافظ حمداللہ افغان شہریت کے حامل ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پانچ ٹی وی اینکرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ، چیف جسٹس نے کہا کچھ ٹی وی چینلز نے ڈیل کی بے بنیاد خبر دی۔