یوم سیاہ کشمیر،پاکستان کا مودی کو فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت نہ دینےکا فیصلہ

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان سے ہوائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی لیکن آج 27 اکتوبر ہے اور مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کے تناظر میں اور ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کوپاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
یا درہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 72سال بیت گئے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور کشمیر میں اپنی فوجیں اتار یں، آج ملک بھر میں کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسے، جلوس، مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے جبکہ ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جس میں ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا