لاپرواہی کا برا انجام‘

اسکاٹ لینڈ کی سڑک پر تیز رفتار کار کو حادثہ، ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں، اسکاٹ لینڈ کے شہر Dundee کی سڑک پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک شخص انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ گاڑی بےقابو ہوئی اور دیگر گاڑیوں سے بچتی ہوئی راستے میں آنے والی چورنگی سے بُری طرح ٹکرائی اور کئی فٹ اونچائی پر ہوا میں اُچھلتی قلابازیاں کھاتی دور جاکر رُکی
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا