دراز پاکستان نے مزید تین ہزار ڈلیوری رائیڈرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں

مشہور آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے مزید تین ہزار ڈیلیوری رائیڈرز کی خدمات حاصل کرنی ہیں جنہیں ڈ یکس ہیروز کا نام دیا جاتا ہے ۔مزید ڈلیوری رائیڈرز کی خدمات دراز نے اپنے گیارہ گیارہ میگا سے ایونٹ کی تیاری کیلئے حاصل کی ہیں تاکہ سیل پروگرام کے دوران پلیٹ فارم کو ملنے والے لاکھوں آرڈرز کی برق رفتار ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔کیونکہ دراز مہنگا سیل ایونٹ کی تیاری کر رہا ہے اس لئے یہ پلیٹ فارم کسٹمرز کو خریداری کے باخبر فیصلے کے قابل بنانے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس کے ذریعے صارفین کے خریداری کے تجربے کو زیادہ آسان اور فروخت کنندگان کو زیادہ سے زیادہ سیل کرنے کا اختیار فراہم کیا جاسکے 2018 میں 11، 11 سیل کے دوران دراز کے آرڈرز میں 80 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔اس سیل کے دوران تیس لاکھ سے زیادہ صارفین نے پلیٹ فارم کا وزٹ کیا جبکہ اس دوران انہیں تیس لاکھ سے زیادہ رہتی مصنوعات تک رسائی حاصل تھی اس سال دراز کو 10 ملین سے زیادہ صارفین کی میزبانی کی توقع ہے جبکہ فوری تحصیل اور کسٹمرز کے اطمینان کو بہتر بنانے کی ورزش سے دراز آپریشنل کے لحاظ سے خود کو عملی طور پر تیار کر رہا ہے اس لیے نئے رائیڈرز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔