کیا آپ جانتے ہیں مزار قائد کو گلابی روشنیوں سے کیوں جگایا گیا ؟

شہریوں کی بڑی تعداد اس بات پر حیران تھی کہ قائداعظم کا مقبرہ اچانک گلابی روشنیوں میں کیسے نہلا گیا ۔گلابی روشنیوں سے پیدا ہونے والے دلفریب منظر کو دیکھ کر شہری خوشگوار حیرت کا شکار تھے ۔کیا آپ کو پتا ہے کہ ایسا کیوں کیا گیا تھا ۔اگر آپ نہیں جانتے تو ہیں ہم بتاتے ہیں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم کے لیے پنک ربن اور ماسٹر مولٹی فوم کے اشتراک سے قائد اعظم محمد علی جناح کے مقبرے کو گلابی روشنیوں میں نہلایا گیا ۔پنک ریبن پچھلے پندرہ سال سے چھاتی کے کینسر کی روک تھام اور اس سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لیے پوری لگن سے کام کر رہی ہے پنک ربن اور ماسٹر مولٹی فوم 2012سے مشہور اور تاریخی عمارتوں کو گلابی روشنی سے جگمگاتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر عورت کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی دی جائے گلابی روشنیوں میں ڈوبی یہ مارتی ایک طرف نہایت دلفریب منظر پیش کرتی ہیں تو دوسری طرف لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں اور ان کشمکش پیدا ہوتی ہے کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے اور جب وہ اس کی تفصیلات معلوم کرتے ہیں تو انہیں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔