ابرار الحق کے پنجانی گانے’بلو‘ نے دھوم مچادی

گلوکار ابرارالحق نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں اپنا شہرہ آفاق گیت ’بلو‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

’بلو دے گھر‘ گیت 1995 میں پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی تھی جس کا اب ریمیک کر کے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی دوسری قسط میں پیش کیا گیا ہے۔

اس گیت کا ریمیک پیش کرنے سے قبل ابرار الحق کا کہنا تھا کہ یہ گانا ان کے لیے ’گیم چینجر‘ تھا اور اب اس کو پیش کرنے کا انداز پرانا روایتی نہیں بلکہ پہلے سے مختلف ہے یعنی اسے آج کی ’بلو’ سمجھیں۔

گانا ریلیز ہوتے ہی ’بلو‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90ء کی دہائی کی یاد تازہ ہوگئی۔

یوٹیوب پر گانے کو ریلیز ہوئے ابھی چند ہی گھنٹے ہوئے ہیں اور اب تک قریباً 3 لاکھ بار اس گیت کو دیکھا جاچکا ہے