منگوپیر اور نارتھ کراچی کے بوٹوں میں جگہ جگہ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کا سلسلہ جاری

منگوپیر اور نارتھ کراچی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ ملکہ گوٹھوں میں بجلی چوری کا سلسلہ عروج پر ہے جگہ جگہ انہیں لگے ہوئے ہیں کے الیکٹرک کا عملہ ان کنڈا مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہا بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی وجہ سے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والوں کو ڈر ہے گئے یہ سارا بوجھ ان کے کندھوں پر آئے گا یعقوب شاہ بستی منگوپیر اور چاہ نواز بھٹو کالونی نارتھ کراچی سے ملحقہ عمرگوٹھ کے مکینوں نے کے الیکٹرک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کنڈا مافیا کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اور علاقے کی واحد بھی ایم ٹی پر لگائے گئے کنڈے فوری طور پر کاٹے جائیں جگہ جگہ لگائے گئے کنڈوں کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نوشاد سعید عمرانی کے دفتر میں اراکین کو تفصیلات بتاتے ہوئے وفد نے کہا کہ کنڈا مافیا کے لوگ صدیق اور نادر چانڈیو ملحقہ کوٹ کے سینکڑوں گھروں کو چوری کی بجلی فراہم کر رہے ہیں اورکےالیکٹرک کا متعلقہ عملہ آنکھیں بند کئے بیٹھا ہے کیا وہ بھی بجلی چوری کے اس گھناؤنے عمل میں ملوث ہے یا غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب ہو رہا ہے دونوں صورتوں میں کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر ایکشن لینا چاہیے آخر بجلی کی چوری کی کھلی چھوٹ کیوں دی گئی ہے اور یہ چوری ہونے والی بجلی کبل کون ادا کرے گا اس کے پیسے کہاں سے وصول ہوں گے بالآخر یہ عوام پر بوجھ پڑے گا ۔