لاہور پریس کلب کے کیفے ٹیریا کی شاندار تزئین و آرائش، جرنلسٹ پینل کا ایک اور چھکا.

لاہور پریس کلب کے کیفے ٹیریا کی شاندار تزئین و آرائش، جرنلسٹ پینل کا ایک اور چھکا. تحریر . زوار حسین کامریڈ ………………………………………………………لاہور پریس کلب کی تاریخ میں ممبرزاورکلب کی تعمیر و ترقی کے لیے `جرنلسٹ پینل` نے ریکارڈ خدمات انجام دی ہیں.اس ضمن میں گزشتہ ہفتہ میں ممبر گورننگ باڈی احمد رضا کی خصوصی کاوشوں سےکلب میں فٹنس جم کا آغاز ہوا جبکہ دو روز قبل کیفے ٹیریا کی بلڈنگ کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا گیا دونوں تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انفارمیشن میاں محمّد اسلم تھا. اس موقع پر مہمان خصوصی کے بعد پاکستان بھر کی صحافی برادری کے لیڈر ، صدر پریس کلب ، کنوینئر آل پاکستان پریس کلبز کونسل اور چئیرمین جرنلسٹ پینل ارشد انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ وہ اوران کی ٹیم خدمت کے جذبہ سے سرشارہے، میڈیاکے موجودہ شدید بحران کے دور میں لاہور پریس کلب میں ایسے پروگرامزترتیب دیئے جارہے ہیں جن کا مقصد ممبران اور ان کے اہلخانہ کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناہے ۔ انھوں نے کیفے ٹیریاکے ترقیاتی کاموں میں بھرپورتعاون کرنے پر ایمرا کے صدر آصف بٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی اداکیا۔ یاد رہے کیفے  ٹیریا کی وسیح و کشادہ اور دل کش بلڈنگ کی تعمیر جرنلسٹ پینل نے پانچ سال قبل کروائی جوگزشتہ تین سال سے خستہ حالی کا شکار چلی آ رہی تھی جس کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوے جرنلسٹ پینل کی منتخب گورننگ باڈی کے تمام عہدیداران نے ارشد انصاری کی قیادت اور سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو کی شبانہ روز کاوشوں سے بوسیدہ و تباہ حال کیفے  ٹیریا کو روشنیوں سے جگمگا کر اندرونی دیواروں ، کچن میں دیدہ زیب ٹائلز، بڑے سائز کی سکرین والے ایل ای ڈی کی تنصیب سے حد درجہ خوبصورت اور پر وقار بنا دیا. تعمیر و ترقی کی متذکرہ کاوشیں صرف کیفے ٹیریا کی سجاوٹ و خوبصورتی تک محدود نہیں رہیں بلکہ کچن کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہائی جینک فوڈ کی تیاری و ڈلیوری کے لیے جدید انداز سے از سر نو تعمیر کیا گیا ہے علاوہ ازیں ڈش واشنگ کے لیے ایک الگ پورشن وقف کیا گیا ہے جس میں برتنوں کی صفائی کو اعلی معیار کے ساتھ مینج کیا جایا گا . کلب ممبرز نے اس اقدام کو کلب کی تاریخ میں جرنلسٹ پینل کی ایک اور بڑی کامیابی قرار دیتے ہوے اسے ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کا یادگارچھکا قرار دیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں