کے الیکٹرک کا جنریشن فلیٹ تیزی سے ناکارہ ہو رہا ہے ۔پرانے یونٹوں سے کارکردگی متاثر

کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ماہرین نے بتایا ہے کہ کمپنی کا جنریشن فلیٹ تیزی سے ناکارہ ہورہا ہے اور پرانے یونٹوں کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق کے الیکٹرک کو مستقبل میں صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کمپنی کے جنریشن فلیٹ میں تیزی سے بہتری لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے اور ضروری سرمایہ کاری یقینی بنانی ہوگی ۔
کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق کمپنی کے جنریشن فلیٹ کی بہتری اور اب گریڈیشن کے لئے چین سمیت مختلف ملکوں کی کمپنیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور آنے والے برسوں میں نئے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے مالی اعتبار سے ان منصوبوں پر کام شروع کرنے اور ٹائم فریم ورک کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے کے الیکٹرک ٹیکنالوجی کے عالمی پاور ھاوس سیمنس اے جی اور چین میں تعمیراتی کنٹریکٹرز ہاربن الیکٹرک کے درمیان 900 میگاواٹ کے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ اور بن قاسم سے منسلک گر ڈ ز کی تعمیر کے لیے معاہدے طے پائے ہیں معاہدہ پر کے الیکٹرک کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو افسر مونس علوی سیمنس اے جی کی جانب سے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر کرامت فخری اور ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین وہ یوں نے دستخط کیے ہیں ۔ابے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی حتمی منظوری میں تاخیر کے باعث پروجیکٹ کی ٹائم لائن بھی متاثر ہوئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹور جیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم بتائی جاتی ہے کہا کہ سال دوہزار ایکس کے موسم گرما تک اضافی بجلی دستیاب بنائی جا سکے اس پروجیکٹ پر 650 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے اور اسے کے الیکٹرک بن قاسم پاور کمپلیکس پر تعمیر کیا جائے گا اس پروجیکٹ میں منسلک ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کی اپ گریڈنگ بھی شامل ہے پروجیکٹ کے لیے بنیادی ایندھن کے طور پر ری گیسیفائیڈ لکوڈ نیچرل گیس RLNG استعمال کی جائے گی اور یہ ڈیول فائر کی بنیاد پر کام کرے گی