کمشنر کراچی کی ھدایت پر چھاپے مارکر 33 گراں فروشی کے کیسز درج کرکے000 ,244 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

کمشنر کراچی کی ھدایت پر چھاپے مارکر 33 گراں فروشی کے کیسز درج کرکے000 ,244 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ذمھم کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی اکتوبر 26؛-کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ھدایات کی روشنی میں تمام اضلاح کے ڈپٹی کمشنرز نے اپبے اپنے تعلقہ میں اسٹنٹ کمشنرز کو موبلائیز کرتے ہوئے شہر میں بڑھتے ہوئے اشیاء نرخ کے سلسلے میں مختلف علائقوں میں چھاپہ مارکر دودھ، مرغی،بیکری،فروٹ، سبزیوں،گوشت ،آٹے کی ملوں، اور عام خوردو نوش اشیاء کی قیمیتوں کا جائزہ لیا اور زائد نرخ وصول کرنے پر 25 ستمبر سے 15 اکتوبر تک تقریبا 33 گراں فروشی کے کیسز درج کئے اور000 ,244 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنر و دیگر فیلڈ افسران کو ھدایات کی ہے کہ وہ اپنی اپنی انتظامی و علائقائی حدود میں مسلسل نگرانی کرتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کریں اور زائد نرخ کو نظر میں رکھ کر قانونی کارروائی بھی کریں۔