27 اکتوبرکو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور طریقے سے یوم سیاہ منا یا جائے گا

صوبائی وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 27 اکتوبرکو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور طریقے سے یوم سیاہ منا یا جائے گا اورکشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیا جائے گا.وہ گذشتہ روز ڈی جی پی آر میں کشمیر کمیٹی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے. اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نون لیگ کے ایم پی اے ڈاکٹرمظہر حسین،حکومتی  ایم پی اے مہندر سنگھ پال، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور ، ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی. اس موقع پر کشمیر کمیٹی کی سابقہ کارروائی اورآئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا. راجہ بشارت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری بدترین کرفیو کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے شانہ بشانہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جا رہا ہے. اجلاس میں بتایا گیا کہ کشمیر کمیٹی  کی سرگرمیوں کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ اورکشمیریوں کے حق میں پٹیشن پر مبنی دس لاکھ ڈیجیٹل دستخطوں پر مبنی مہم کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکریں گے. 
کشمیر کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہر ضلع میں بسوں پریکساں ڈیزائن کےآگاہی پیغامات پر مبنی بینروں اور پوسٹروں سے مزین بسیں چلائی جائیں گی. کمیٹی کے سیکرٹری راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ تمام اضلاع میں کیبل نیٹ ورک پر بھی کشمیر کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی.راجہ بشارت نے لاہور میں کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے لیے ان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی قائم کی اور ہدایت کی کہ اس میں مسئلہ کشمیر کے ماہرین، دانشوراور انسانی حقوق کے علمبردار بلائے جائیں. کمیٹی نے لاہور میں کشمیر سے منسوب یادگار کی تعمیر کے علاوہ پنجاب کے ہرڈویژن میں کشمیر پارک بنانے اورکشمیر سے سڑکیں منسوب کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا. 
***********

اپنا تبصرہ بھیجیں