یوسی 10 لائینز ایریامیں سڑکوں کی استرکاری کا کام جاری

                 کراچی….. چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر یوسی 10 کو تیزی سے بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اس ضمن میں یوسی 10 کی سڑکوں کو درست کرنے کیلئے سڑکوں کی استرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے لائینز ایریا یوسی 10 میں پی ٹی سی ایل دفتر سے متصلہ سڑک کی روڈ کارپیٹنگ کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بھی یوسی میں کام جاری ہیں چئیرمین شرقی معیدانور کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جا رہی ہے چئیرمین شرقی معیدانور نے کہا ہے کہ یوسی 10 کو ماڈل طرز کی یوسی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے مذکورہ یوسی میں کئی مسائل موجود تھے جسے مرحلہ وار دور کرنے میں وقت لگ رہا ہے لیکن کوشاں ہیں کہ مرحلہ وار یوسیز کو بہتری کی جانب گامزن کیا جائے دریں اثنائی بلدیہ شرقی کی جانب سے مرحلہ وار یوسیز میں نائیٹ سوئپنگ کے امور بھی سر انجام دئیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں نائیٹ گینگ تشکیل دیا گیا ہے جو مختلف یوسیز میں جاکر سوئپنگ کے کام سر انجام دیکر شاہراہوں کو کلئیر کر رہا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز یوسی 29 کے مختلف علاقوں میں نائیٹ سوئپنگ کے کام سر انجام دیکر شاہراہوں کو صاف کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں