سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ڈپٹی کمشنر فیاض سولنگی اور چیئرمین بلدیہ اظہار الدین احمد خان کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

کراچی(    )سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض سولنگی اور چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور  صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے صفائی مہم کے دوران کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی مہم کے دوران بیک لاک کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات کیئے گئے تھے جبکہ تمام سڑکوں، شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے کچرے کی منتقلی کو یقینی بنایا گیا سیکریٹری بلدیات نے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا روز مرہ کی بنیاد پر جنریٹ ہونے والے کچرے کی منتقلی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے، قبل ازیں چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے سیکریٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر کو بلدیہ غربی کا سوونیئر بھی پیش کیا______________________________________________

اپنا تبصرہ بھیجیں