کیپٹن روح اللہ مہمند جو کوئٹہ حملے میں شہید

کیپٹن روح اللہ مہمند جو کوئٹہ حملے میں شہید ہوئے، انتہائی نایاب صلاحتیوں کے مالک تھے۔
وہ پاکستان آرمی کے ان افسران میں سے تھے
جن کی آپریشنز میں حصہ لینے کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی ہے۔
جب باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تو ان کے خلاف کاروائی کرنے والے کمانڈوز میں وہ شامل تھے۔
کرسچیئن کالونی پہ دہشت گرد حملہ آور ہوئے تو ان کو جہنم واصل کرنے میں بھی کیپٹن روح اللہ مہمند شریک تھے۔
مردان کچہری پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد بھی کیپٹن روح اللہ مہمند ریسکیو ٹیم کا حصہ تھے۔
آپریشن ضربِ عضب کے بعد وہ پاکستان آرمی کے ان نایاب ینگ آفیسرز میں سے ایک تھے
جنہوں نے 750 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IOBs) میں حصہ لیا۔
یوں لگتا ہے کہ خطرات سے کھیلنا کیپٹن روح اللہ کو پسند تھا۔
یا شاید موت کی آنکھوں میں بار بار آنکھیں ڈال کر اسے چیلنج دینا کیپٹن روح اللہ شہید کو محبوب تھا۔
کیپٹن روح اللہ مہمند نے چار سو سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور دس کو اپنے ہاتھوں سے جہنم واصل کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف سے تعریفی سند سے نوازا جانا تھا انہیں
مگر اللہ نے جلد اپنے پاس بلا لیا۔
کوئٹہ حملے میں پولیس کیڈٹس کو دہشت گردوں سے بازیاب کروانے کے دوران اندھیرے کمرے میں ان کوایک دہشت گرد کی موجودگی کا احساس ہوا۔ وقت اتنا کم تھا کہ اگر نشانہ لے کر فائر کیا جاتا تو دہشت گرد بلاسٹ کر دیتا اور اگر نشانہ خطا جاتا تو بھی وہ بلاسٹ کر دیتا۔
وہاں شاید چالیس پچاس کیڈٹس تھے،
اندھیرے کمرے میں۔ ہنگامی صورتحال میں جب کسی بھی لمحے دشمن کی گولی آپ کی پیشانی میں سوراخ کر سکتی ہو یا کسی بمبار کی جیکٹ پھٹ کے آپ کو چیتھڑوں میں تبدیل کر سکتی ہو، آپ کے پاس فیصلہ کرنے کےلیے لمحے سے بھی کم وقت ہوتا ہے۔
جن کیڈٹس کی جان روح اللہ بچانے گئے تھے ان کو بچانے کا واحد طریقہ یہی تھا کہ خودکش بمبار کے پھٹنے سے پہلے اس پر گر کر دھماکے کی شدت کم کر دی جائے تاکہ باقی لوگوں کا جانی نقصان کم سے کم ہو۔
ایک کیڈٹ جو اس کمرے میں موجود تھا، کہتا ہے کہ ہماری آنکھوں کے سامنے کیپٹن روح اللہ مہمند نے اس دہشت گرد پر چھلانگ دی،
اور اس کے ساتھ ہی دھماکہ ہو گیا۔ وہ جتنی زندگیاں بچا سکتے تھے اپنی جان دے کر بچا گئے۔

عام زندگی میں ہر کوئی خطرات سے دوچار ہوتا ہے۔ یقینا ہم میں سے کئی ایسے ہوں گے جن کو موت کے خطرے سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مگر ایمانداری سے بتائیں کہ یقینی موت کی صورت میں جو جوان یہ کہتے ہیں

I          am           going           to           lead           from           the           front           Sir،

ان کے متعلق یہ کہہ دینا کہ تنخواہ کےلیے لڑتے ہیں کتنا بڑا ظلم ہے؟
وہ جو ہماری طرف آنے والی گولیوں کو اپنے سینے پہ ٹھنڈا کر دیتے ہیں، ان کی جگہ پر خود کو رکھ کہ سوچیں تو آپ کو ضرور اندازہ ہو گا کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے

Today           Is           3rd           Death           Anniversary           of          Captain           Roohullah           Shaheed
Our          Saheed          Our          Pride