بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 15رکنی ویمن ٹیم کا اعلان

نگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔

قومی ویمنز اسکواڈ میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثنامیر، صباءنذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین شامل ہیں
قبال امام عبوری ہیڈ کوچ اور جمال حسین اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے جبکہ عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

پی سی بی کی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی چیف سلیکٹرعروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کیلیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج پرمشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا،جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی مصروفیت ہے،امید ہے کہ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی