فوڈ پانڈا سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

فوڈ پانڈا کے ڈیلیوری ملازمین کو انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے مہنگائی کے اس دور میں ان کے لئے کم اجرت پر گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے فوڈ ملازمین کے مطابق ڈیلیوری ملازمین کو 40 روپے فی گھنٹہ اور فی ڈلیوری 40روپے ادائیگی کی جاتی ہے اتنی کم اجرت کے ساتھ کسی ڈیلیوری بوائے یا عام ملازم کا اپنا گھر چلانا آسان نہیں ہے صارفین سے گزارش ہے کہ فو پانڈا ڈلیوری کے لئے آرڈر کرتے وقت ڈلیوری بوائے کے کمیشن کے لیے اچھے مناسب آرڈر پر توجہ دیں اور فوڈ پانڈا سے بھی مطالبہ کریں کہ وہ اپنے ملازمین کو مناسب تنخواہ دے ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مطالبات کیے جارہے ہیں