پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بجھوا دی

سری لنکا کی کوشش ہے کرسمس سے پہلے سیریز مکمل ہو:ذرائع،سری لنکن بورڈسے اتفاق کے بعد پی سی بی شیڈول کا اعلان کرےگا
پاکستا ن کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ،سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی،پی سی بی نے سیریز کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بجھوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر رضا مند ہوگئی اوردسمبر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی،سیریز سے قبل کوئی پریکٹس میچ شیڈول نہیں کیا گیا ہے،سری لنکن بورڈ کی کوشش ہے کہ یہ سیریز ری لنکا ٹیم نے مارچ2009 ءمیں آخری ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلاتھاتاہم لاہور میں خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا انتخاب کیاگیاہے۔

اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراﺅنڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔دوسری طر ف ایم سی سی کے صدر اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بھی پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں۔سنگاکار انے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا سری لنکا کے کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کو خوب انجوائے کیا، سکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے اور پاکستان میں مہمان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات بھی فراہم کی گئی تھیں۔
سنگاکارا نے بتایا کہ ایم سی سی بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے غور کررہاہے ،اس حوالے سے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ بھی دی تھی ،یہ دورہ جلد فائنل ہوجائے گا اور یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے ایک غیر معمولی پیشرفت ہوگیکرسمس سے پہلے مکمل کرلی جائے ،پی سی بی سری لنکن بورڈ کے اتفاق کے بعد شیڈول کا اعلان کرے گا