میں بدصورت ہوں، اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رُخ خان

بھارتی اداکار و پروڈیوسر شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ وہ بدصورت نظر آتے ہیں اِس لیےاداکاری نہیں کر سکتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں اسکرین پر خود کودیکھا تو اُس وقت احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، اُن کے بال بہت خراب ہیں، اُن کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔
داکار نے کہا کہ ’میری ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تُم اداکاری نہیں چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا
اُنہوں نے کہا کہ ’اگر میں اُس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج میں بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں ہوتا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا تعلق ایک مِڈل کلاس فیملی سے تھا اور میں ایک یتیم لڑکا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن فلم اسٹار بن جاؤں گا اور دُنیا بھر سے مجھے اتنا پیار ملے گا، میرے لیے اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ میں ایک اسٹار ہوں اور کبھی کبھی مجھے ایک اسٹار کی طرح برتاؤ بھی کرنا پڑتا ہےجو بلکل بھی دلچسپ نہیں ہے لیکن مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا اور ایک عام لڑکے سے مجھے بالی ووڈ کا بادشاہ بنا دیا، میں اِس کے لیے سب کا شُکرگزار ہوں۔‘

واضح رہے کہ شاہ رُخ خان نے آخری بھارتی فلم ’زیرو‘ میں کام کیا ہے جبکہ وہ اُس کے بعد ابھی تک کسی دوسری فلم میں نظر نہیں آئے ہیں