T20 سیریز کیلئے قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر،دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں آسٹریلیا جائیں گے اس سے قبل کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔