امریکا: تیراک کاہاتھ پائوں میں زنجیر باندھ کر تیراکی کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کوپانی میں ڈبکیاں لگاتے اور تیراکی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ہاتھ، پیروں میں زنجیر باندھ کر تیراکی کرنا اور پھر ریکارڈ بنالینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کو ہی دیکھ لیں جو ہاتھ باندھ کر سمندر میں تیراکی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

ماہر تیراک نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے سمندر میں ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور پھر ہاتھ پیر میں زنجیر باندھ کر تیراکی کرتے ہوئے 5کلو میٹر کا سمندری راستہ 1گھنٹہ 58منٹ اور 6.5سیکنڈ میں طے کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا