انجینئرداروخان اچکزئی نے وزیر اعظم کو ایز آف ڈوئنگ بز نس کی رینکنگ بہتر کر نے پر مبا رکباد دی۔

انجینئرداروخان اچکزئی نے وزیر اعظم کو ایز آف ڈوئنگ بز نس کی رینکنگ بہتر کر نے پر مبا رکباد دی۔ کرا چی (25اکتوبر 2019)  فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ورلڈ بینک کی جا ری کر دہ ایز آف ڈوئنگ بز نس 2020کی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 136سے 108درجے تک بہتر کر نے پر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔رپورٹ ظاہر کر رہی ہے کہ عالمی بینک اور دوسرے ادارے پاکستان میں ہو نے والی کا روباری اصلا حات کو تسلیم کر ر ہے ہیں۔  انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ ایز آف ڈوئنگ کی رینکنگ میں بہتر ی غیر ملکی سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سر مایہ کاری تر غیب دے گی کیونکہ زیادہ تر غیر ملکی سر مایہ کار پاکستان میں سر مایہ کاری سے متعلق فیصلہ اس رپو رٹ کی بنیا د پر کرتے ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی انجینئردارو خان اچکزئی نے کہاکہ    مو جو دہ حکومت نے اپنے منشو ر کا ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا ہے وہ منشور پاکستان میں بز نس رینکنگ کو بہتر کر نا ہے۔   انجینئردارو خان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی مسلسل اصلا حات سے پاکستان اگلے سال کا روباری ساز گار ممالک کی فہر ست میں پہلے 80ممالک میں شامل ہو جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی در جہ بندی چھ انڈیکٹر میں بہتر ہو ئی ہے جو کہ کا روبار کا آغاز،تعمیرات کے لیے اجازات نامہ، بجلی حاصل کرنا، جا ئیداد کا اندارج، ٹیکسز کی ادائیگی اور سر حدوں کے آرپار تجا رت ہے جسکی وجہ سے پاکستان دس بڑے کاروباری اصلا حات ممالک میں شامل ہوا ہے۔ صدرایف پی سی سی آئی انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ اس سے سی پیک سے متعلق سر ما یہ کاری کے منصوبو ں میں بھی مدد ملے گی جو کہ جنو بی ایشیا کو وسطی ایشیا ئی ممالک اور یورپ سے مر بوط کر گے گی۔انجینئردارو خان اچکزئی نے بلو چستان اور خیبر پختوانخواہ میں بھی مراعات دینے اور اصلاحات کرنے کا مشورہ حکومت کو دیا کیو نکہ ورلڈ بینک رپورٹ میں صر ف پنجا ب اور سند ھ میں کی جا نے والی کا روباری اصلاحات کا احاطہ کیا گیا ہے ان صو بو ں کو شامل کر نے سے ان کی بھی معاشی ترقی بڑھے گی۔  انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ در جہ بند ی میں بہتر ی سے کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی اور حکومت کی طر ف سے پیش کر دہ اصلا حات مجمو عی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی جو کہ عوام میں بھلا ئی کو یقینی بنا نے اور معا شرے کے تمام طبقو ں کو تعلیم اور صحت کی فراہمی کے مینڈیٹ پر تو جہ مر کوز  کر ے گی۔  ڈاکٹر اقبال تھہیم سیکر یٹر ی جنر ل ایف پی سی سی آئی

اپنا تبصرہ بھیجیں