مولانا دونوں پارٹیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،نوازشریف کی جب طبیعیت خراب ہوتی ہے تو باہر کے راستے کھل جاتے ہیں ۔ میں نےعمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جان چھڑاؤ ان کو جانے دو،عمران خان آج این آر او دے دیں،ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھےشرارتیں ہو سکتی ہیں ،مولانافضل الرحمان زندگی کابہت بڑا فیصلہ کرنے جارہےہیں،شیخ رشید نے کہا کہ مولانا وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے پہلےہی کہا تھا شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے۔ کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا ۔آصف زرداری نواز سے زیادہ بیمار ہے اور انہوں نے نوازشریف سے اچھی جیل کاٹی ہے ۔وہ بانٹ کر کھاتا ہےوہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے بزدار کو کہا ہے کہ نواز شریف کو تمام سہولتیں دیں،سپریم کورٹ کےرولز کےطےشدہ رولز کےمطابق آزادی مارچ آتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔،شیخ رشیدنے کہا کہ اس ملک میں بچوں کےعقیقے کو بھی سیاست کےلیے استعمال کرتےہیں ، ہم سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق آزادی مارچ کوفیس سیونگ دینےکوتیارہیں۔انہوں نے کہا ۔وزیر ریلوے شیخ رشیدنے ریلوےپولیس کی تخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں