وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کرتارپورراہداری کے افتتاح سے پہلے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان28 اکتوبر کی صبح11 بجے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی سفیر شرکت کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تقریب کے مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق آج معاہدہ پر دستخط کردئیے معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے، سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے، بھارت یاتریوں کی فہرست 10دن پہلے پاکستان کو دے گا،
یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے لئے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں