سوار کے بیٹھتے ہی گھوڑے کی مرنے کی اداکاری!!

یوں تو آپ نے گھڑ سوار کو تیزی سے گھوڑے دوڑاتے ہوئے دیکھاہی ہوگا، لیکن جناب گھڑ سواری کیلئے مہارت کے ساتھ ساتھ گھوڑے میاں سے دوستی ہونا بھی بیحد ضروری ہے
یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں، جس میں شرارتی گھوڑا سوار کے بیٹھتے ہی بیہوش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ Jingangنامی گھوڑے پر جب بھی کوئی شخص سوار ہوتا ہے تو گھوڑا فوراً گرتے ہوئے مرنے کی اداکاری کرنے لگتا ہے۔

گھوڑے میاں کی اس اداکاری کو شرارت کہیں یا گھڑ سوار سے ناپسندیدگی اسکا یہ انداز سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے اور دیکھنے والے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔