فرانس میں واٹر ٹیکسی متعارف

دورِ جدید میں ٹرانسپورٹ میں اس قدر جدت پیدا ہو گئی ہے کہ اْڑنے والی گاڑیاں ہوں یا پھر گولی کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرینیں، دِنوں کا سفر گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا سفرمنٹوں میں طے ہو جاتا ہے
فرانس میں بھی اب تیز رفتار ٹیکسیوں نے کشتی کی جگہ لے لی ہے اور دریا کراس کرنے کے لئے کشتی کی نہیں بلکہ منفرد ڈیزائن کی تیز رفتار ٹیکسی سروس فراہم کی جائے گی۔

سِی ببل نامی اس ننھی سواری کی گزشتہ روز فرانس کے دریائے سین (River Seine) پر کامیاب آزمائشی سروس شروع کی گئی جو نہ صرف اپنی رفتار کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی، بلکہ اپنے اچھوتے ڈیزائن کے باعث دیکھنے والوں کو حیران کرتی دکھائی دی۔

پانی کی سطح سے کئی انچ اونچی اس ٹیکسی کو ایک نظر دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے جیسے یہ ہوا میں سفر کر رہی ہو، تاہم یہ ماہرین کی انتھک محنت کا کمال ہے کہ یہ واٹر ٹیکسی بے آواز ہے، جس میں سفر یقیناً ایک الگ تجربہ ہو گا۔

واضح رہے اس واٹر ٹیکسی کی آزمائشی سروس جاری ہے، جس کے بعد مسافر دریا سین کی سیر کر سکیں گے