عمران اشرف اب فلمیں بھی کریں گے

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار عمران اشرف پاکستانی فلم ’دم مستم‘ سے سلور اسکرین پر ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی ایک پوسٹ میں عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو اپنی پہلی فلم کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کیپشن کا آغاز ’شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے‘ سے کیا۔ ساتھ ہی اپنی پہلی فلم کے ساتھی اداکاروں کے نام بھی پوسٹ کئے
یاد رہے کہ امر خان جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے دل گمشدہ جبکہ عمران اشرف کہیں دیپ جلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عمران اشرف آج کل اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ٹی وی اسکرین پر سب کے ہی فیورٹ بنے ہوئے ہیں۔

ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کی معصومیت کا کردار ادا کرنا ہو ، ڈرامہ رانکار میں ریحان چوہدری کے کردار میں ولن بننا ہویا کہیں دیپ جلے میں رومانوی کردار ادا کرنے ہو۔ غرض کہ ہر کردار میں ہی عمران اشرف اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت رہے ہیں ایسے میں اُن کی نئی فلم کے مداح منتظر ہیں۔