ریڈیو پر آپ سن رہے ہیں نورین شمس کو

نورین خان ایک قابل فخر پاکستانی ہیں جنہیں اپنے شہر کراچی سے بے حد پیار ہے اور انہوں نے امریکہ میں تعلیم اور ملازمت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایف ایم ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگایا اور سوشل میڈیا پر اپنی قلم کی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں ایک انتہائی جرات مندانہ اقدامات کرنے والی شخصیت کی مالک ہیں یونیورسٹی آف ویسٹمنسٹر اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ایف ایم ریڈیو پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں میں نہ صرف  کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں بلکہ مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے مثبت اور مفید تجاویز بھی سامنے لاتی ہیں ۔نوجوانوں کو موبائل  ویڈیو ٹریننگ بھی کروا چکی ہیں  پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں انہیں گھومنے اور سیر کرنے کے مواقع بھی ملے ہیں اور وہ ایک ہیپی ٹریولر  ہیں ان کا مشاہدہ گہرا تحریر عمدہ اور آواز بے مثال ہے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام ان کے کیریئر میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے ۔