نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے صاف انکار کردیا

نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے آج نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ن لیگی ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے صاف انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور خواجہ آصف سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے نواز شریف کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جانے پہ رضامند ہوجائیں لیکن طویل مشاورت کے باوجود وہ سابق وزیراعظم سے اپنی بات نہیں منوا سکے ہیں اور نواز شریف نے بیرونِ ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں