ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ( سیپا ) کی اتحاد ٹاون میں بڑی کارروائی،

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ( سیپا ) کی اتحاد ٹاون میں بڑی کارروائی، سیپا ٹیم نے ضلع غربی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں واقع غیر قانونی کارخانوں کے خلاف آپریشن کرکے کئی کارخانوں کو سربمہر کردیا کارخانے بیٹریاں پگھلا کر ان سے سیسہ نکالنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے آپریشن سیپا ضلع غربی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث علی گبول کی سربراہی میں کیا گیا جن کے ہمراہ انسپکٹر راؤ زیشان، فیصل ملک، زیشان علی کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر کئے گئے آپریشن کے دوران سیپا ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے تعاون سے بیٹریاں پگھلانے والے ایک درجن کے قریب غیر قانونی کارخانے سربمہر کردئیے ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی وارث علی گبول کے مطابق ان کارخانوں میں مختلف بیٹریاں پگھلا کر سیسہ نکالنے کا کام کیا جاتا تھا جس سے علاقے میں شدید قسم کی آلودگی پھیلتی تھی خطرناک آلودگی انسانی صحت کے لئے خطرے کا باعث بن رہی تھی ان کارخانوں میں کام کرنے والے افراد کی صحت سمیت ملحقہ آبادی شدید متاثر ہورہی تھی انہوں نے کے آیا کہ ان کارخانوں سے شدید قسم کا دھواں بھی نکلتا تھا انتہائی غیر سائنسی طریقے سے بیٹریاں پگھلا کر انسانی جانوں سے کھیلا جارہا تھا۔ مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس ضمن میں سیپا حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کارخانوں کے لئے کسی قسم کی  رعائت نہ برتی جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سیپا اہلکار ایسے کارخانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ یہ کارخانے اطراف کی آبادی کے مکینوں کی صحت کو نقصان پہچانے کا باعث تھے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں