پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کیا

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)مورخہ 24 اکتوبر 2019؁ء پریس ریلیز   ۱۔ پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔ الف۔بھتہ خور:۔      عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان محمد حامداور قمرالدین کو گرفتارکیا جو علاقے میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔  ب۔ڈکیت/ اسٹریٹ کریمنل:۔     الفلاح،کورنگی،عوامی کالونی، گارڈن، عید گاہ اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان عبدالرحمان عرف نعمان، ندیم پنہور،عرض محمد، محمد سعید،امداد علی شہزاد علی عرف سجو،محمد نعمان عرف نومی، محمد بلال عرف بِلّا،حُنین عدنان، شہباز عرف شانی،شاہزیب عرف سیبو، عرفان عرف جانی اور راشد احمد کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔  ج۔غیر قانونی اسلحہ:۔      الفلاح اور اتحاد ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان جانس خان اور وسیم بٹ کو گرفتار کیا جوڈکیتی اور غیر قانونی اسلحے ر کھنے میں ملوث ہیں۔ د۔منشیات فروش:۔    الفلاح اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد فرحان عرف فری اور محمد ندیم عرف منا کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ۲۔ درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  ترجمان سندھ رینجرز      



اپنا تبصرہ بھیجیں