دو سو گز تک کے پلاٹوں کے کام کو ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ماہ مین تمام مراحل کو مکمل کیا جائے گا

سندھ بلڈنگ کںٹرول اتھارٹی میں عوام کی سہولت کے لیے دو سو گز تک کے پلاٹوں کے کام کو ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ماہ مین تمام مراحل کو مکمل کیا جائے گا، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں شہریوں کی سہولیات کے لیے ون ونڈو آپریشن کا دائرہ کار دو سو گز سے اوپر کے پلاٹوں اور بعد میں میگا منصوبوں تک وسیع کیا جائے گا، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کراچی (24 اکتوبر): صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عوام کی سہولت کے لیے دو سو گز تک کے پلاٹوں کے کام کو ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ماہ میں تمام مراحل کو مکمل کیا جائے گا جبکہ اسکا دائرہ کار بتدریج دو سو گز سے اوپر تک کے پلاٹوں اور بعد میں میگا منصوبوں تک وسیع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی، صدر پیپلز لیبر بیورو (کراچی ڈویژن) اسلم سموں، جنرل سیکریٹری پیپلز بیوروی (کراچی ڈویژن) احسین بادشاہ، پیپلز کمیونٹی (سی بی اے) (ایس بی سی اے) کے سرپرست اعلیٰ سردار احمد خان، چیئرمین حسین ابراہیم کاکا، صدر اختر حسین، جنرل سیکریٹری ملک اظہر کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات میں کافی بہتری آئی ہے جبکہ عوام کے فائدے اور سہولیات کے پیش نظر ادارے میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں لوگوں کی سہولیات کے لیے ون ونڈو آپریشن کا نظام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ون ونڈو آپریشن کے تحت ابتدائی مرحلے میں ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا جبکہ بتدریج اس عرصے کو کم کرکے پندرہ دن میں تمام مرحلے کو مکمل کیا جائے گا۔ سید ناصر ھسین شاہ نے کہا کہ ہم ادارے یں شفافیت اور میرٹ کو بھی نافذ کررہے ہیں۔ اب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تمام کام شفافیت کے ساتھ یرٹ اور قاعدے قانون کے تحت کرنے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ادارے میں کام کئے آنے والے افراد کو بلاوجہ چکر لگوانے ، تنگ کرنے اور غیر ضروری کاغذات طلب کرکے عوام کو تنگ کرنے والے افسران و ملازمین کا احستاب ہوگا اور ایسے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ادارے میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں کراچی اور بعد میں پورے سندھ کے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم لگائے جارہےہیں۔ بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا اور بدعنوان افسران کی شکایات کے لیے نیا شکایتی سستٹم بھی قائم کیا جارہا ہے۔ ہینڈآؤٹ (ایم ایس ایس)محمد شبیہ صدیقیڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ و تعلقات عامہصوبائی وزیر بلدیات، حکومت سندھرابطہ: 2294020-0300

اپنا تبصرہ بھیجیں