فضل الرحمان شاید کسی فون کال کے انتظار میںہیں

فضل الرحمان شاید کسی فون کال کے انتظار میںہیں ،انکی بے چینی میں اضافہ ہوتا جارہاہے ‘ ہمایوں اختر خان جے یو آئی کو دعوے کے مطابق تعداد اکٹھی نہ ہونے کے لالے پڑے ہوئے ہیں،رکاوٹوں کے بہانے تراشے جارہے ہیں لاہور(                ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان شاید کسی فون کال کے  انتظار میںہیں اور ان کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جارہاہے  ،پیپلز پارٹی نے مارچ کی اخلاقی حمایت جبکہ(ن) لیگ نے استقبال تک محدود رہنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے بعد جے یو آئی (ف) رکاوٹیں کھڑی ہونے کے بہانے تراشنا شروع ہو گئی ہے ،ہماری قیادت کی ہرگز یہ سوچ نہیں کہ کسی کی بیماری یا زندگی پر سیاست کی جائے ، وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کو نواز شریفکے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفتر میں حلقہ این اے131کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات اور بعد ازاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کو کسی مارچ اور جلسے سے کوئی خوف نہیں بلکہ انتظامی مشینری کی طرف سے اقدامات عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کیلئے ہیں اور اس میں غفلت نہیںبرتی جا سکتی ۔ مولانافضل الرحمان اپنے احتجاج او رمارچ کا تاحال کوئی جواز پیش نہیں کر سکے اور وہ خود بھی مخمصے کا شکار ہیں ۔ وزیر اعظم عمران نے واضح کہا ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ کیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔حکومت کی طرف سے کھلی چھوٹ کے بعد جے یو آئی (ف) کی پریشانی بڑھ گئی ہے او رانہیں بڑھکوںاوردعوئوںکے مطابق بڑی تعداد اکٹھی نہ ہونے کے لالے پڑے ہوئے ہیںاس لئے اب رکاوٹیں کھڑی ہونے کے بہانے تراشے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے اسی لئے سینئر رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اور ہمارے رہنمائوں سے رابطے جاری ہیں ۔ مولانافضل الرحمان شاید کسی فون کال کے انتظارمیںہے اور ان کی بے چینی میں اضافہ ہوتا نظر آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں ۔ وزیر اعظم او روزیر اعلیٰ کی طرف سے صوبائی وزیر صحت نے شہباز شریف کی موجودگی میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انشا اللہ بہت جلد مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔                                                                               میڈیا سیل                                                 ہمایوں اختر خان                                             042-37187223     

اپنا تبصرہ بھیجیں