اقوام متحدہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کےخاتمے کی نوید کے ساتھ ابھرا:وزیراعظم

اقوام متحدہ کےعالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ دن اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملداری کےعزم کی یاد دہانی کراتا ہے،یہ دن کلونیلزم کے خلاف اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے کردار ادا کرنے کا ‏سبق دیتا ہے،جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ  کی سیکورٹی کونسل کا پرانا ترین ایشو ہے اور جموں کشمیر کی عوام عالمی برادری کی طرف دیکھ رہی ہے،کشمیری منتظر ہیں کب عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرے گی،‎آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل بحالی کے لیے بھرپور ‏کردار ادا کریں،پاکستان نے  اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل طور عمل پیرا ہو کر اپنا کردار ادا کیا ‏ہے،اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کےخاتمے کی نوید کے ساتھ ابھرا۔ ‏وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے قیام سے دنیا  کے مختلف خطوں میں پھیلی بے چینی اور ناانصافی کے ‏خاتمے میں مدد ملی،کشمیری گزشتہ72 سال سے بھارتی جبر وتسلط برداشت کر رہے ہیں،اقوام متحدہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے اور پاکستان اقوام متحدہ سے توقع کرتا ہے کہ ادارہ کشمیر سے متعلق جلد اپنی قرارداد پر ‏عمل درآمد کروائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں