امریکی صدر نے ترکی پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر ترکی جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی پاس داری کرے تو پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، آج انھوں نے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پر عائد تمام پابندیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ ترکی اور شام میں سیز فائر پر کیا گیا ہے، اگر سیز فائر کو برقرار نہیں رکھا گیا تو امریکا پھر سے پابندیاں لگا دے گا۔
گزشتہ روز امریکی صدر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ ترکی اور شام کی سرحد پر ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے، سیف زون بن چکا ہے، انھوں نے ترکی اور شام کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کیا، اور لکھا کہ جنگ بندی ہو چکی اور لڑائی ختم ہو گئی ہے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کا کام دنیا میں پولیس کا کردار ادا کرنا نہیں، دیگر ممالک کو بھی آگے آ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، لیکن ایسا تاحال نہیں ہوا ہے، آج کا فیصلہ اسی سمت میں امریکا کی طرف سے ایک سنجیدہ قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں