وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےمثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ، امریکا سے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ،جو پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا

وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےمثبت اثرات آنا شروع ہوگئے اور وزیراعظم کی دورہ امریکامیں بزنس کمیونٹی سےہوئی ملاقاتیں کام کر گئیں، امریکا سے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ، وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔
امریکی وفد نے وفاقی وزیر امورکشمیرگلگت بلتستان علی امین گنڈاپورسے ملاقات کی ، ملاقات میں اسکردوسمیت گلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورکی جانب سرمایہ کاری کےممکنہ مواقع پر بریفنگ بھی دی گئی۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آئے امریکی وفد نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاری کافیصلہ عمران خان،ٹرمپ کی ملاقاتوں کےبعدکیا، موجودہ حکومت پرمکمل اعتماد ہےاس لیےسرمایہ کاری کررہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں